کمالیہ: رہنما پی ٹی آئی ریاض شاہد کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)رہنما تحریک انصاف میاں ریاض شاہد کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ گذشتہ روز تحریک انصاف کمالیہ کے رہنما میاں ریاض شاہد کی رہائشگاہ پر موٹر سائیکل سوار4 ملزموںنے رات4بجے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعہ میںریاض شاہد اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے ۔ فائرنگ سے گھر کے دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے۔ میاں ریاض شاہد ایم این اے ریاض فیتانہ کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کمالیہ کے سینئررہنما ہیں ۔ تاحال تھانہ سٹی پولیس کمالیہ واقعہ میں ملوث ملزموںکا سراغ نہ لگا سکی ہے۔