شیخوپورہ: شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) شہر کے مرکز جناح پارک میں پریمی جوڑے نے شادی میں ناکامی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور سول ہسپتال میں دم توڑ گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان اور دوشیزہ کی نعشیں انکے ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کا رہائشی 22 سالہ جاوید اقبال اور اسی محلہ کی دوشیزہ عشاء ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے مگر دونوں کے والدین ذات برادری کی وجہ سے اس پر راضی نہ ہوئے۔ جوڑے نے جناح پارک میں اکٹھے جینے مرنے کے عہد و پیماں نبھاتے ہوئے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔