سیالکوٹ میں خاتون سے زیادتی
سیالکوٹ (نامہ نگار) قصبہ بڈیانہ کے محلہ کھوکھراں میں اوباش نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ بڈیانہ کی رپورٹ کے مطابق عمر خاتون کو ورغلا کر محلہ کھوکھراں کے ایک مکان میں لے گیا جہاں اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔