لدھیوالہ وڑائچ: محنت کش کی 13سالہ لڑکی اغوا ء
لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)مسلح افراد کے محنت کش کے گھر دھاوا گن پوائنٹ پر 13سالہ لڑکی اغوا کر کے لے گئے۔ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق علی اطہر نے اپنے بھائی عزیز الحسن اورساتھی شہروز نے گن پوائنٹ پر اسلام سٹی کے رہائشی محنت کش محمد یوسف کے گھر گھس کر اسکی 13 سالہ بیٹی (م) کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا، تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مغویہ کی والدہ خالدہ بی بی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔