بھارت سے آزادی کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حوصلہ بلند ہے :عصمت اللہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جامعہ محمدیہ اہلحدیث کے امیر عصمت اﷲ پہلوان ‘میاں عبدالرشید ‘محمد جمیل میر ‘شیخ شکیل احمد اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارت سے آزادی کے نعرے پر ڈٹے ہوئے ہیں الحاق پاکستان کی کشمیریوں کی خواہش ضرور پوری ہو گی انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے انتہائی ظلم اور کرفیو کے باوجود اپنے حقوق کی تحریک زندہ رکھنا بڑی بہادری اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور وہ آزادی کے علاوہ کسی اور بات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حوصلہ بلند ہے لیکن مسلم دنیا سمیت دنیا کی خاموشی قابل حیرت اور قابل افسوس ہے ۔