اسرائیل کا ایجنڈا کھل کر سامنے آچکا ،معاہدہ امریکی دبائو پر کیا گیا:مہرلطیف
قصور(نامہ نگار)مہرمحمدلطیف ایکس چئیرمین یوسی16 نظام پورہ نے کہا ہے کہ امارات، اسرائیل معاہدہ درحقیقت مسلمانوں کے قتل عام اور زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے سامنے شکست تسلیم کرنے کے متراد ف ہے۔ پاکستان اس مسئلے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرے ۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امت مسلمہ کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایجنڈا کھل کر سامنے آچکا ہے۔ اس سے خیر کی توقع رکھنا اور امن کی بھیک مانگنا شرمناک فعل ہے۔