امارات اسرائیل معاہدہ بہت پرانا اعلان اب ہوا:سید جوادنقوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ عرب امارات نے باقاعدہ طور پر اسرائیل سے تعلقات قائم کر لیے ہیں اور اسرائیل نے ان کو یہ قیمت دی ہے کہ مزید علاقوں پر قبضہ نہیں کریں گے وہ بھی زبانی۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ چند روز قبل نہیں ہوا ہے بلکہ یہ کئی سالوں سے ہے، اب تو صرف اعلان ہوا ہے۔ یہود کیساتھ، انہی تعلقات کیلئے تو انہوں نے تمام مسلمانوں کو پہلے ایک ملک سے نکالا اب سارے خطے سے باہر نکالیں گے۔تاکہ جس جرثومے کو یہ لانے والے ہیں وہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہود کے بارے میں قرآن کہتا ہے یہ تمھارے دوست نہیں ہو سکتے۔