فرید احمد مغل نے تربیلا ڈیم کے جی ایم اینڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات
تربیلا (نامہ نگار)فرید احمد مغل نے تربیلا ڈیم کے 27ویں جنرل منیجر اینڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھا ل لی ہیں ۔انہوں نے این ڈی اے یونیو ر سٹی کر ا چی سے سول انجینئرنگ میں ڈ گری حاصل کی اور 1984 میں واپڈا میں جونئیر ا نجینئر کے طور پر اپنے سروس کیریئر کا آغاز کیا۔ اپنی 36 سالہ سروس میں فرید احمد مغل نے وا پڈا کے مختلف منصوبوں پر خدمات سر انجا م دیں۔ان کا شمار واپڈا کے محنتی، قا بل اور تجربی کار انجینئرز میں ہوتا ہے ۔ فر ید ا حمد مغل اسوقت لوئرانڈس رائیٹ بینک پراجیکٹ (LIRBP) سکھر کے چیف انجینئر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے جہاں سے جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دے کر تربیلا ٹرانسفر کیاہے۔