فتح جنگ،کمسن بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
فتح جنگ ( نامہ نگار) فتح جنگ کے نواحی گائوں ہستال کے رہائشی غلام عابد کی کمسن بچی (ع) کو اسی گائوں کے رہائشی ملزم راشد ولد سعادت نے 9جون 2020کو اغواء کر لیا تھا پولیس تھانہ فتح جنگ کے ایس ایچ او چوہدری عابد منیرکی زیرنگرانی میں تھانہ فتح جنگ کے مایہ ناز پولیس آفیسراے ایس آئی طاہر بشیر نے کئی دنوں کی تگ و دو کے بعد ملزم راشد کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروا لیا متاثرہ خاندان نے ایس ایچ اوتھانہ فتح جنگ چوہدری عابد منیر،اور راجہ طاہر بشیر کوپیشہ ورانہ مہارت سے بچی کو بازیاب کروانے اور ملزم کی گرفتاری پر ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچی کو بحفاظت بازیاب کروالیا ہے ۔