پی ٹی آئی نے گوجرخان کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈال دیا
گوجرخان(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں گوجرخان کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیاہے گوجرخان کے عوام کے بنیادی مسائل حل کر نے کے سبز باغ دیکھا کر گوجرخان سے منتخب ہونے والوں نمائندے مسند اقتدارسنبھالنے کے بعد گوجرخا ن کے بنیادی مسائل سے آنکھیں چرا کر فر ا ر کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں پوٹھوہار یونیورسٹی گوجر خان سے چھین کر مری میں کوہسار یونیورسٹی بنادی گئی پنجا ب میں پانچ نئے ضلع بنے گوجرخان ضلع بنے سے محرو م رہا ٹراما سنٹر دو سال بیت جانے کے باوجود فعال نہ ہوا سرورشہید نشان حیدر ڈگری کالج کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ کی منظورگرانٹ اراکین اسمبلی کی عدم توجہ کے باعث کرونا کی آڑ میں کسی اور جگہ منتقل کردی گئی یہ گوجرخان کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے گوجرخان سرورشہید نشان حیدر بوائز ڈگری کالج کے تمام بچوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا گیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری ضلعی نائب صدرحاجی طیب قریشی گوجرخان کے ممتاز قانون دان راجہ قیصر محمود ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن لائیرز ونگ تحصیل گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ سجاد سلیم حیدر المعروف کالا رکشہ ڈیلرزایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر احمد شاہ خان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات خان گلاب خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان رہنماؤں نے کہا کالج میں پہلے ہی طلباء کی تعداد آٹھ سو کے قریب ہے پندرہ ستمبر تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں نئے داخلے ہونا ہیں کالج کا نیا بلاک ناکافی ہے گوجرخان کے منتخب اراکین اسمبلی اپنی ذمہ داری پوری کریں نشان حیدر کے نام پر بننے والے اس ادارے کا دوبارہ کام فوری طور پر شروع کروائیں۔