جشن آزادی، موضع چیچی میں رومان خان علی زئی والی بال ٹورنامنٹ
حضرو (نامہ نگار)جشن آزادی 14اگست کے موقع پر رومان خان علی زئی والی بال ٹورنامنٹ موضع چیچی میں کھیلا گیا ۔ یہ ٹورنامنٹ ہر رات کو کھیلا جائیگا جس کا دورانیہ 1 ماہ ہے۔ افتتاح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ممبر سمندر خان اور وحید اختر آف چیچی نے کیا ۔ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو موٹرسائیکل انعام میں دیا جائیگا۔ سمندر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقائی کھیلوں سے نوجوانوں میں صحتمندانہ سرگرمیاں پروان چڑھتی ہیں اور نشہ جیسی لعنت سے چھٹکارے میں مدد ملتی ہے۔ وحید خان آف چیچی نے مہمان خصو صی کو کھلاڑیوں سے متعارف کرایا اور دور دراز سے آنے والے شائقین اور معززین علاقہ نے اس میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔