حکومت کی شب وروز کاوشوں سے ملکی حالات میں بہتری آرہی ہے
چکری(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار پی پی 10چوہدری محمد افضل پڑیال نے کہا ہے کہ حکومت کی شب وروز کاوشوں سے ملکی حالات میں بہتری آرہی ہے معیشت میں استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کا پہیہ بھی چلنے لگ پڑا ہے اب لوگوں کی زندگی میں آسانیاں اورر ان کے مسائل حل ہوں گے انھوں نے مزید کہاکہ پورے حلقے میں وفاقی وزیر غلام سرور خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جن سے عوام والہانہ محبت کرتی ہے جس کی بنیادی وجہ ان کا ہر لمحہ عوام کے دکھ سکھ میں شرکت کرنا ہے یہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں عوام کی امیدیں بڑھ جاتی ہیں عوام امیدوں کے بھرم کو قائم رکھنے کے لئے اس بار بھی حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے سڑکوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم، واٹر فلٹریشن پلانٹس، سکولوں کی اپ گریڈیشن ،بجلی وگیس کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔