سابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان کرونا کے باعث چل بسے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں کرونا کے باعث چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن چوہان کرونا وائرس مثبت آنے پر جولائی سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ بطور کرکٹر چیتن چوہان نے 40 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے انٹر نیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔