برطانوی کلب ٹیم نے 30 اوورز میں 456 رنز بناڈالے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) برطانیہ میں جاری ہڈرس فیلڈ کرکٹ لیگ کے دوران لینڈسوائن سی سی کی ٹیم نے 30 اوورز میں 3 وکٹوںپر 456 رنز بناڈالے۔لینڈسوائن سی سی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اوپنرکرس ہالی ڈے نے 113 گیندوں پر 21 چوکوں اور 34 چھکوں کی مدد سے 316 رنز کی اننگز کھیلی۔ڈینبی سی سی یارکس کی ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 78 رنز بناکر پوویلین لوٹ گئی۔