پاکستان ڈے ہاکی فیسٹیول میچ آج کھیلا جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پاک ہیرو ہاکی کلب اور محمڈن ہاکی کلب کے اشتراک سے پاکستان ڈے ہاکی فیسٹیول میچ آج جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ میچ میں انٹرنیشنل کھلاڑی اظفر یعقوب قائد اعظم الیون کی جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑی محمد ابوبکر علامہ اقبال الیون کی قیادت کے فرائض انجام دینگے۔ محمد یعقوب آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔ منور حسین، بینش حیات اور یاسر خورشید امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں شفیق بھٹی، میاں عبید الرحمان، دلاور بھٹی، رمیز تنویر اور مدثر نذیر شامل ہیں۔