موقع ملے تو پشاور زلمی کیلئے ایک ٹانگ پر کھیلوں: ڈیرن سیمی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے نئے ٹارگٹ کا اظہار کیا تو پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی پی ایس ایل 5 کھیلنے کی آفر کرا دی۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ 2021ء کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لی اور کیرئیبین لیگ میں اچھا کھیل پیش کرنے کے بعد امید ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیل سکیں۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ اگر یہ معاملہ ہے توکیوں نہ اس بار پشاور زلمی کی طرف سے ٹیم کا حصہ بنیں۔ ڈیرن سیمی نے جواب دیا کہ ’’اگر مجھے موقع ملے تو پشاور زلمی کیلئے ایک ٹانگ پر کھڑا ہو کر کھیلوں لیکن ہمیشہ وہی کرتا ہوں جو ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کہا جاتا ہے ،کوچ یا کھلاڑی کی حیثیت سے۔