لیبیا میں مقامی آبادی نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے کے مرکزی شہر سبہا کے ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس ہوائی اڈے کو جنوری 2014 میں بند کر دیا گیا تھا۔مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ لیبیا کی فضائی کمپنی کا کمرشل جہاز ملک کے مشرقی شہر بنغازی سے آنے والی پرواز کے سلسلے میں سبہا کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔واضح رہے کہ 10 جنوری 2014 کو لیبیا کی قومی فوج کے زیر کنٹرول سبہا کے ہوائی اڈے کے نزدیک دو قبیلوں اولاد سلیمان اورالتبو کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں مذکورہ ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔سال 2011 میں معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے ملک میں انارکی کا دور دورہ ہے۔ اس حوالے سے لیبیا کا جنوبی حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم سبہا میں امن و امان کی صورت حال دیگر علاقوں سے بہتر ہے۔ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ حریف قبیلوں کے درمیان چھڑ جانے والی لڑائی کے بعد سے سبہا شہر کے مغرب میں واقع قصبے مرزق میں کم از کم 90 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 6500 افراد نے علاقے سے نقل مکانی کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024