پاکستانی شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کرنے والے3 نائیجیرین باشند ے گرفتار
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستانی شہریوں کو جعلی کرنسی فروخت کرنے والے 3 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں نائیجیرین باشندوں کو اسلام آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔