سندر:قرض پر جھگڑا، گلا دبا کر بہنوئی کی نعش کھیتوں میں پھینک دی
لاہور (نامہ نگار) سندر کے علاقہ میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر نوجوان نے سعودی پلٹ بہنوئی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش کھیتوںمیںپھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ بحریہ ٹائون کے قریب کھیتوں میں نعش کی اطلاع پر پولیس نے مقتول سلطان کی شناخت ہونے پر تفتیش کا آغاز کردیا۔ مقتول کے سالے وسیم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تو اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بہنوئی سلطان سعودی عرب میں مقیم تھا اور میں اس کے پاس ملازمت کے لیے گیا تھا۔ جہاں سلطان نے مجھ سے ادھار پیسے لیے اور واپس کرنے سے انکار کردیا جس پر میں طیش میں آگیا اور غصے میں اس کا گلا دبا دیا۔