سونا مزید ایک سو روپے مہنگا، تولہ 400 88 کا ہوگیا
لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت اٹھاسی ہزار چار سو روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک سو روپے کے اضافے سے اٹھاسی ہزار چار سو روے ہو گئی انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ بڑھنے اور ڈالر کی قدرمیں اتارچڑھائو کے باعث سونا مہنگا ہو رہا ہے۔