سپریم کورٹ نے عمر قید کیخلاف اپیل غیرمؤثر، سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )سپریم کورٹ نے عمر قید کے خلاف 2010 میں دائر ہونے والی اپیل غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ عدالت نے عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ تین رکنی بنچ نے مجرم افضل کی اپیل پر سماعت کی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جیل رپورٹ کے مطابق مجرم 2017 میں سزا پوری کر چکا ہے لہذا اپیل غیر موثر ہو چکی ہے۔ عدالت نے مجرم کی عمر قید کی سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل بھی مسترد کر دی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مجرم پر فیصل آباد میں عاشق نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔