ٹک ٹاک کی بندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) ٹک ٹاک کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست انسانی حقوق کے رہنما ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ انڈین موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے لاکھوں روپے پاکستان سے کمائے جارہے ہیں۔ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کو ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دے۔