بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد(اے این این ) بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس(کل) 18 اگست کو طلب کرلیا۔پارٹی رہنماوں کااجلاس زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا جس میںمقبوضہ کشمیر اور پارٹی رہنماوں کی گرفتاریوں سمیت دیگرمسائل زیر غور آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری 18 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔اجلاس میں مراد علی شاہ ، خورشیدشاہ ،قمرزمان کائرہ شریک ہوں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو 18 اگست کو قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔