فریال تالپور نے سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے درخواست احتساب عدالت جمع کرا دی
اسلام آباد (نا مہ نگار) سابق صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے احتساب عدالت میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے 19اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔