وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ہالینڈ کے وزیرخارجہ Stef Blok سے ٹیلی فون پر مقبوضہ جموںوکشمیر کی حالیہ تشویشناک صورتحال پربات چیت کی اورانہیں مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت میں تبدیلی کے غیرقانونی اوریکطرفہ بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔انہوں نے ہالینڈ کے وزیرخارجہ کوبتایا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال نہایت ابتر ہے اورمزیدخراب ہورہی ہے اس ماہ کی پانچ تاریخ سے وہاں مسلسل کرفیوعائد ہے اور معمولات زندگی مکمل طورپرمفلوج ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کررہاہے جس سے پاکستان کی طرف قیمتی جانوں کاضیاع ہورہاہے۔شاہ محمودقریشی نے ہالینڈ پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ وادی سے کرفیوہٹانے اورمعمولات زندگی کی بحالی کے لئے بھارت پردبائوڈالنے کے حوالے سے اپناکرداراداکرے۔ہالینڈ کے وزیرخارجہ نے کہاکہ وہ کشمیر کے حالات کابغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں کشیدگی میں مزیداضافے سے گریز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہو ں نے بھارت اورپاکستان سے کہاکہ وہ تصفیہ طلب امورطے کرنے کے لئے بات چیت کریں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38