ٹیون سٹی بیڈمنٹن چمپئن شپ 19 اگست سے شروع ہو گی
اسلام آباد (این این آئی)مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام ٹیون سٹی بیڈمنٹن چمپئن شپ 19 اگست سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ایونٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مرد،خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز ڈبلز۔ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-16 اور ویٹرن ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 16 اگست تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 0321-5354000 پر کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے کہا کہ چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 20 اگست کو اور 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔