جشن آزادی آل کراچی انٹر اسکول تقریری مقابلہ کنیز فاطمہ زیب نے جیت لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کراچی ایسٹ کے زیر اہتمام منعقد "جشن آزادی آل کراچی انٹر اسکول تقاریری مقابلہ2019ء "کا ٹائٹل فضائیہ ڈگری کالج فیصل کی طالبہ فاطمہ کنیز زیب نے جیت لیا ،جبکہ گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول PECHSکی طالبہ فوزیہ خان نے دوسری اور مہران اسکول شاہ فیصل کالونی کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،انٹر اسکول تقاریری مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی نے تقاریری مقابلے میں فاتح ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو ٹرافی اور سند دینے کے ساتھ ساتھ مقابلے میں حصہ لینے والے اسکولوں اور اساتذہ اکرام کو بھی اسناد و انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایسٹ انیسہ بوگھیو ،وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر فرید انصاری ،MWMکے جنرل سیکریٹری ناصر حسینی ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ مہر انساء ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میل محمد ناصر اور دیگر بھی مووجود تھے ،اس موقع پر مہمان خصوصی ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی نے کہاکہ وطن ہماری محبت کا اظہار لازوال ہے آج کی اس تقریب میں مستقبل کے معماروں کا وطن سے محبت کا اظہار اور جذبہ دیکھ کر یہ بات ثابت ہوگیا ہے کہ جس قوم کے بچوں میں اپنے وطن سے ایسا جذبہ موجود ہو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔