ماڑی پور بلوچ فٹبال کلب کے تین کھلاڑی غیر معینہ مدت کیلئے معطل
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) ماڑی پور بلوچ فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کے تین کھلاڑیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ویسٹ کے سیکریٹری جنرل رحیم بخش بلوچ نے ماڑی پور بلوچ ویسٹ کے درج زیل کھلاڑیوں کو آل کراچی قائد اعظم محمد علی جناح چیمپئن ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ ملیر میں ریفریز سے بد کلامی کرنے پر غیر معینہ مدت کے لئے فٹبال سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس پر فوری طور پر عمل درآمد کردیا جائے گا، پابندی کی یہ مدت 9 اگست2019سے شروع ہوگی۔ ماڑی پور بلوچ کے پابندی کا شکار فٹبالرز میں زوہیب قادر بخش، اختر علی بجار اور زوہیب اسحاق شامل ہیں، سیکریٹری ویسٹ رحیم بخش بلوچ کے مطابق ماڑی پور بلوچ کے تمام آفیشل کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ آئندہ اپنے کھلاڑیوں کو قوانین کی پابندی کرائیں ورنہ ماڑی پور بلوچ فٹبال کلب کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔