قوم نے مینڈیٹ دے دیا،عمران منتخب وزیراعظم ہیں:شاہ محمود قریشی 

Aug 17, 2018 | 21:18

ویب ڈیسک

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انتخابات ہوگئے، قوم نے مینڈیٹ دے دیا،عمران خان پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں۔قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کوتقریرکرنے نہیں دی جبکہ ہمیں جمہوری عمل کی پاسداری کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کودرخواست کی کہ احتجاج آپ کا حق ہے،ن لیگ کااحتجاج ریکارڈہوگیااب آپ اپنے لوگوں کوکہیں کہ تشریف رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ میں پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلنا اور فیڈریشن کومضبوط کرنا شامل ہے جبکہ وہ بطوروزیراعظم اپنے آپ کواحتساب کے لیے پیش کرنا چاہ رہے تھے۔

مزیدخبریں