الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 30خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ شیڈول کے مطابق لیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 30 خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا، ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14اکتوبرکوہوگی اورریٹرننگ افسران 27اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار28اگست سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31اگست کوجاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4ستمبر تک ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلیں 8ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبرتک اپیلوں پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی، امیدواراپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16ستمبرکو جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا تو ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024