سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئے ہیں۔اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہپاکستان کی جمہوریت میں تبدیلی خاص لمحہ ہے، آج گلابی پگڑی پہن کر آیا ہوں اور ہندوستان سے امن اور پیار کا پیغام لے کر آیا ہوں ۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہمیں سیاسی شخصیت کی حیثیت سےپاکستان نہیں آیا۔پیار،امن،خوشحالی کاپیغام بن کر آیا ہوں ۔میرایارعمران خان جیوے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان جیوے،ساراجہاں جیوے۔نئی حکومت سےکروڑوں لوگوں کوامیدہے۔عمران خان کمزوری کوبھی طاقت میں بدل دیتےہیں۔کھلاڑی اورفنکارفاصلےمٹاتےہیں ۔نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ عمران خان کےلیے’’کشمیری شال‘‘لےکرآیاہوں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024