سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئےہیں۔تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے جس کے بعد شام 5 بجے تک ان کی اسلام آباد آمد متوقع ہے،ممتازسابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی واہگہ بارڈر کے راستےپاکستان آمد نجوت سنگھ سدھو وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے سینیٹر فیصل جاویدآج شام پانچ بجے نوجوت سنگھ سدھو کا خیر مقدم کریں گے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی آج رات نامزد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا اور نئے وزیراعظم کل ایوان صدر میں تقریب کے دوران صدر ممنون حسین سے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔