پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے ،سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے بڑا دن ہے،ملک کی عدالت عظمی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیدیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کوشش کامیاب ہو گئیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024