قومی احتساب بیورو نے 56کمپنیزسکینڈل میں مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف کی 20اگست کوطلب کر لیا۔نیب حکام کی جانب سے مسلم لیگ(ن)کے صدرشہبازشریف کو پاورڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیاہے جبکہ پاورڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف فنانس افسرنویداکرام نے شہبازشریف پرالزام عائد کئے ہیں اور کمپنی کے 13کروڑروپے شہبازشریف کے داماد کو منتقل کرنے کابھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پنجاب کمپنیز میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 3مرتبہ نیب میں پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024