وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان آج حلف اٹھائیں گے.تفصیلات کے مطابق حلف بردراری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 3 بجے ہو گی، اقبال ظفر جھگڑا محمود خان سے حلف لیں گے۔نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دیئے گئے ویژن پر کام کریں گے ، صوبے میں کپتان کی جدوجہد کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں، یہ عمران خان ہی ہے جنہوں نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی، کوشش ہوگی کہ ہم قومی اداروں کو مضبوط کریں ،صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام ان کے فوائد سے مستفید ہوسکیں۔ اپنی پارٹی کے منشور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024