نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں پولیس نے چوری کے الزام میں خاتون ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرکے ہتھکڑی لگا کر چارپائی سے باندھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں اخلاص پور روڈ کی رہائشی 22 سالہ فروا وقاص گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی،2 روز قبل گھر کے مالک شیخ شہباز نے فروا پر 3 لاکھ روپے چرانے کا الزام لگا کر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے فروا اور اس کے شوہر کو گرفتار کرکے تھانے کی بیرک میں قید کردیا۔اس موقع پر دونوں سے نامناسب سلوک کیا گیا اور دونوں میاں بیوی کو ایک ہتھکڑی لگا کر چارپائی کے ساتھ باندھا گیا ۔ملزمہ نے الزام عائد کیا کہ اسے اور اس کے شوہر کو مرد پولیس اہل کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تفتیش کے لیے کسی خاتون پولیس اہلکار کو شامل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد عظیم نے موقف اختیار کیا کہ بارش کے بعد حوالات میں پانی بھرنے کے باعث ملزمہ اور اس کے شوہر کو بیرک میں رکھا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024