ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے: ڈاکٹر عبدالخالق
ملتان( وقائع نگار) پی ایم اے ملتان کے الیکشن میں فنانس سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ہونے والے یو ڈی ایف کے رہنما ڈاکٹر شیخ عبدالخالق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مریضوں کے حقوق اور انہیں بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے منصب کو استعمال کریں گے۔ صحت عامہ کے مفاد کیلئے کسی بھی ہسپتال کی ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر ہڑتال نہیں کرے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد مبارکباد دینے کیلئے آنے والے اخبار فروش یونین کے وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت اخبار فروش یونین کے سابق سیکرٹری اطلاعات نوید خان ڈمرا نے کی جبکہ وفد میں جہانزیب خان، شیراز خان شامل تھے۔ اخبار فروش رہنما نوید خان ڈمرا نے اس موقع پر کہاکہ فنانس سیکرٹری ڈاکٹر مظہر الخالق کو اخبار فروش یونین کی طرف سے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ ڈاکٹر مظہر الخالق نے یو ڈی ایف کی طرف سے اخبار فروش یونین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے گروپ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔