شجاع آباد: موبائل دکان پر 3 لاکھ کی ڈکیتی مزاحمت پر 2 دکاندار زخمی
شجاع آباد(خبرنگار) شجاع آباد شہر کے عین وسط میں موبائل شاپ پر ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوئوں کی فائرنگ دوکان پر موجود دوافراد شدید زخمی نامعلوم ڈاکو دوکان سے 3لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل فون لے گئے دوکانداروںکا پولیس کے خلاف شدید احتجاج‘تفصیل کے مطابق گزشتہ شام شجاع آباد بیرون چوطاقہ گیٹ پر دوکاندار یوسف سجاد اپنی موبائل شاپ پر موجود تھے کہ اچانک دونامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکان میں گھس گئے اور دوکان کا سارا کیش مانگا جس پر دوکاندار یوسف اور سجاد نے مزاحمت کی تو نامعلوم ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دوکاندار یوسف اور سجاد شدید زخمی ہوگئے جن کو انتہائی تشوتشناک حالت میں سول ہسپتال شجاع آباد لایاگیا جہاں پرا ن کی حالت خرا ب ہونے پران کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا آئے روز ہونیوالی چوری اور ڈکتیوںکی بڑھی ہوئے وارداتوں کے خلاف دوکانداروںنے تھانہ سٹی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا انہوںنے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔