یوسین بولٹ نے سینٹرل کوسٹ میرینز سے کار کی فرمائش کردی
سڈنی(آئی این پی) جمیکن اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ رواں ہفتے سینٹرل کوسٹ میرینز کے ہمراہ ٹریننگ کرنے کیلئے آسٹریلیا پہنچیں گے جہاں وہ فٹبال میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔یوسین بولٹ نے آمد سے قبل اپنے نئے کلب سینٹرل کوسٹ میرینز سے ایک فرمائش کرڈالی، جو کلب انتظامیہ نے بخوشی قبول کرلی۔ بولٹ نے کلب کے ہمراہ آزمائشی بنیادوں پر کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے لیکن وہ آسٹریلیا آمد کے بعد ہنڈائی بلیک کلر کی کار اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں جس کا مطالبہ انھوں نے کلب انتظامیہ سے کیا تھا اور اب سڈنی پہنچنے پر انھیں مذکورہ کار فراہم کردی جائے گی۔