سنسناٹی اوپن ٹینس: سٹان واور ینکا پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
ملتان (سپورٹس ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے سٹان واورینکا جاپانی اسٹار کائی نیشکوری کو ہرا کر سنسناٹی اوپن ٹینس کے پری کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔سنسناٹی اوپن ٹینس امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہے جہاں پر کئی عالمی اسٹار ان ایکشن ہیں۔ سوئس اسٹار سٹان واورینکا نے پری کوارٹرفا ئنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے جاپان کے کائی نیشکوری کو شکست دی۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے نک کیرگیاس نے بھی میدان مار لیا جبکہ کروشیا کے بورنا کورک ناکام رہے۔ نک نے چھ سات، چھ صفر اورچھ تین سے حریف کو ٹھکانے لگایا۔