جشن آزادی ننجٹسوچیمپئن شپ ربیہ ریحان اور عاشر نے گولڈ میڈل جیت لیا
خانیوال (خبرنگار) پاک مارشل آرٹس ننجٹسو اکیڈمی دی رائیٹ سکول خانیوال کی ٹیم نے جشن آزادی ننجٹسو اینڈ کراٹے چیمپئن شپ جہانیاں میں شرکت کی جس میں ربیہ ریحان ،محمد عاشر نے گولڈ میڈل ،خرم شہزاد علی اور بسمہ ریحان نے سلور میڈل اور محمد اسامہ نے برونز میڈل حاصل کیا کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر ڈائریکٹر دی رائیٹ سکول خانیوال رانا عدنان انور نے ننجا ماسٹر محمد ریحان احمد رانا محمد طاہر اور چوہدری محمد طاہر احسان (بلیک بلٹ ) کو مبارک باد پیش کی ۔