مونٹی پینسر کی عمران خان کو مبارکباد
لندن (آئی این پی)معروف برطانوی کرکٹر مونٹی پینسر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔معروف برطانوی کرکٹر مونٹی پینسر کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہے کہ کسی بھی ملک کا پہلا کرکٹر وزیر اعظم منتخب ہوا۔مونٹی پینسر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں۔