امکان ہے عمران خان وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے
اسلام آباد (عمران مختار/ دی نیشن رپورٹ) امکان ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے تاہم ڈاکٹر شیریں مزاری کو وزیردفاع کے لئے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا اب وہ دوڑ سے باہر ہیں کیونکہ پارٹی نے ان کو یہ قلم دان دینے سے انکار کردیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کو آئندہ صدر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پرویزخٹک، شیخ رشید اور شفقت محمود وزیر داخلہ بننے کے خواہش مند تھے۔ امکان ہے پرویزخٹک کو بھی کابینہ میں اہم قلم دان دیا جائے گا۔ حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے شاہ محمود قریشی آئندہ وزیر خارجہ ہوںگے۔