مسلم لیگ ن کی ثانیہ عاشق ملکی تاریخ کی کم عمر ترین ایم پی اے بن گئیں
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ثانیہ عاشق پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد ملکی تاریخ کی کم عمر ترین ایم پی اے بن گئی ہیں ثانیہ عاشق نے عزم کیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایوان میں آواز اٹھاتی رہیں گی ان تمام منصوبوں کو وسیع پیمانے پر عوامی دلچسپی کے لئے بڑھانے اور فروغ دینے کی کوشش کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں وہ منصوبے بھی شامل ہوں گے جو خاص طور پر مسلم لیگ( ن) نے خواتین آبادی کیلئے شروع کئے تھے۔