ہم کو گردش ایام پہ رونا آیا ڈاکٹر تمہیں کس بات پر رونا آیا نواز شریف نے ڈاکٹر کو سنایا شعر لیگی رہنماؤں کو سنایا ‘مشاہد اللہ سے اشعار سنے، ایاز صادق آبدیدہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے پمز ہسپتال کے ڈاکٹر کے رونے کا واقعہ سنایا۔ نواز شریف نے ڈاکٹر کو سنایا گیا شعر بھی پڑھا؎
ہم کو گردش ایام پہ رونا آیا
ڈاکٹر تمہیں کس بات پر رونا آیا
نواز شریف نے مشاہد اللہ خان سے جوابی شعر سنانے کی بھی فرمائش کی۔ مشاہد اللہ نے نواز شریف کو شعر سنائے۔ نواز شریف نے انہیں داد دی۔ مشاہد اللہ کے بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ نے مریم نواز کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج کل بہت وقت ہے، کتاب ضرور پڑھوں گی۔ نواز شریف سے ملاقات کے دوران ایاز صادق آبدیدہ ہو گئے۔