جسٹس مسرت ہلالی الیکشن ٹربیونل خیبر پی کے کی پہلی خاتون سربراہ مقرر
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپی کے سے پہلی خاتون رکن کے بعد اسی صوبے سے ہی ایک خاتون جج کو الیکشن ٹربیونل کا سربراہ مقرر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق انتخابی تنازع کو حل کرنے میں تاخیر کے بعد الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے موجودہ ججز پر مشتمل 20 ٹربیونلز قائم کیے، جس کے ایک ٹربیونل میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔