غیر قا نونی نجی ہائوسنگ سکیموںکے مالکان فوری طور پر تشہیر روک دیں،آر ڈ ی اے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈ ی اے نے راولپنڈی میں غیر قا نونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل رانا اکبر حیات نے آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیمزکے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوے جمشید آفتاب، ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلیننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کے فائدہ اور تحفظ کے لئے قانونی اقدامات کرتے ہوے نجی غیرقا نونی ہائوسنگ سکیمزکے مالکان اور ڈیویلپرز کے خلاف سخت نوٹس اور چالان جاری کریں۔ انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر کسی خو ف وخطر کے تما م غیر قا نونی ہا ئوسنگ سکیموں، تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں تاہم ڈیویلپرز کو سہولت دیں جنہوں نے این اوسی کیلئے قوائدو ضوابط کے تحت اپلائی کیا تیز گام کرنے سے عام عوام کو فائدہ ہوگاڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ نے راولپنڈی میں غیر قا نونی ہائوسنگ سکیمز کے تشہیرات کو فور ی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے اور سیکشن پنجاب پرائیویٹ ہا ئو سنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژ ن رولز 2010 کے تحت نو ٹس جا ری کر دیے ہیں عوام الناس کوخبردار کیا جاتاہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیرقا نونی قرار دیے جانے والی سوسا ئٹیو ں میں سر مایہ کاری سے گریز کریں عوام الناس کو کہا جاتا ہے کہ پلاٹ خریدنے سے پہلے آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pkپر منظور شدہ اور غیرقانونی ہائوسنگ سکیموںکے بارے میںجانچ پٹرتال کریں اور ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ کوفون نمبر 0515554043پرمعلومات کرسکتے ہیںورنہ عوام الناس نقصانات کی صورت میں خود ذمہ دار ہوں گے ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی(IESCO)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیڈ اور پی ٹی سی ایل کو درخواست کی ہے کہ غیر قا نونی ہائوسنگ سکیموںکو سروسز نہ دیں۔