ڈھوک گوجراں میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چوتھے واٹر ٹینک کا افتتاح
راولپنڈی (محمدرضوان ملک) راولپنڈی کینٹ میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے کینٹ کے مختلف علاقوںمیں بنائے جانے والے زیر زمین واٹر ٹینکوں میں ایک اور ٹینک کا افتتاح ہوگیا۔ سات زیر زمین واٹر ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن میں سے چار واٹر ٹینک مکمل ہو چکے ہیں۔ ان ٹینکوںمیں خان پور ڈیم سے آنے والا پانی سٹور کیا جائے گا پھر نزدیکی آبادی کو مہیا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈھوک گوجراں میں چوتھے واٹر ٹینک کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے وائس پریذیڈنٹملک منیر نے کہا کہ اس ٹینک کی تعمیر سے کینٹ بورڈ کے علاقوں ڈھوک گجراں، گرین لینڈ ، آفیسر کالونی اور قریبی آبادیوں کو درپیش پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس واٹر ٹینک میں ایک لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس موقع پر ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ دس شاہد مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔