دوبئی جانے والے مسافر سے برائون ہیروئن برآمد ، گرفتار کرلیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائر پورٹ پر دوبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے 864 گرام برائون ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا اے این ایف نے پرواز نمبرEK - 615 کے مسافر جاوید اقبال سکنہ سیالکوٹ سے 864 گرام برائون ہیروئن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرکے آف لوڈ کردیا ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔