نجی سکول کی فیسوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف والدین اور وکلاء کا احتجاج
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سلور آکس سکول کی جانب سے فیسوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف والدین اور وکلاء سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین کا سلو ر آس سکول ( Silver oaks) کچہری چوک کے سامنے شدید احتجاج، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں قائم نجی سکول کی 32 برانچوں میں دس ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ فیسوں میں ایک دم دو سے تین ہزار اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران فیسوں میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ جو ناقابل برداشت ہے۔ والدین نے شکایت کی کہ نجی سکول کے کروڑوں کے اثاثے ہیں ۔ والدین نے کہا کہ احتجاج پر بچوں کو سکولوں سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔والدین نے کہاکہ وہ اگست کی فیس کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک فیسیں کم نہیں کی جاتیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔